مصالحہ جات میں ملاوٹ ،مقدمہ درج
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ رتہ امرال پولیس نے مصالحہ جات میں ملاوٹ کرنے کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا فوڈ انسپکٹر عابد جاوید نے پولیس کو بتایا کہ پنجاب فلور مل کو چیک کیا گیا تو خورشید اینڈ سنز کے نام سے بنائے گئے مصالحہ جات میں ملاوٹ پائی گئی ۔