چودھری نثار علی خان کو نظرانداز کرنا پارٹی کے مفاد میں نہیں‘ علیم چودھری
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) انجمن غلامان مصطفی کے صدر چودھری علیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چودھری نثار علی خان کو مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ نہ دے کر یہ پیغام دیا جا رہا ہے پارٹی کو سینئر کارکنوں اور لیڈروں کو کسی مصلحت کے تحت نظر انداز کیا جاسکتا ہے۔یہ پالیسی پارٹی کے مفاد میں نہیں ہے۔پارٹی کے صدر شہبازشریف کو بطور پارٹی صدر اختیار استعمال کرتے ہوئے چودھری نثار علی خان کو قومی اسمبلی کا ٹکٹ جاری کرنا چاہئے۔ چودھری نثار علی خان ایک تجربہ کار اور زیرک مسلم لیگی رہنما ہیں انہیں ضائع کر دینا کسی طرح بھی پارٹی کے مفاد میں نہیں ہے۔نثار علی خان نے پارٹی کے لئے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اگر مشرف کے ساتھیوں کو ن لیگ میں اہم عہدے دئیے جاسکتے ہیں تو نثار علی خان کو کیوں نہیں اکاموڈیٹ کیا جاسکتا۔