آزادی
ہمیں اپنے ان بھائیوں اور بہنوں کو نہیں بھولنا چاہیے جنہوں نے اپنا سب کچھ محض اس لئے قربان کر دیا کہ پاکستان قائم ہو اور ہم لوگ اس میں آزادی سے زندگی بسر کر سکیں۔ ان لوگوں کی یاد ہمارے دلوں سے کبھی محو نہیں ہوگی جو شہید ہوئے اور جو مظلوم ہوئے ، ہمارے مسلمان بھائی جو ہندوستان میں بطور اقلیت رہ گئے ہیں ہم انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کو ہرگز نہیں بھولیں گے اور نہ ہی نظر انداز کریں گے ۔
(پیغام عید،18اگست 1947ئ)