13 ڈاکے: 44 لاکھ کی نقدی، زیورات لوٹ لئے، 2گاڑیاں، 6موٹر سائیکل چوری
لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے نواب ٹائون میں مختارعلی کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کرساڑھے7 لاکھ روپے مالیت، غازی آباد کے علاقہ میں جمیل اوراس کی فیملی سے6لاکھ روپے مالیت ،گارڈن ٹاؤن میں عاصم کی فیملی سے 4لاکھ روپے مالیت، لٹن روڈ میں اسد اور اس کی فیملی سے 3لاکھ روپے مالیت، شیرا کوٹ میں محمود اور اس کی فیملی سے اڑھائی لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکل اور دیگر سامان،نشترکالونی میں احمد شاہ سے 50ہزار روپے اور موبائل فون،فیصل ٹائون میںصادق سے 28ہزارروپے اور موبائل فون، سبزہ زار میں اخلاق سے 25ہزارروپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے گلشن اقبال میں جنید کے گھر سے 7 لاکھ روپے مالیت ،شفیق آباد میں واجد کے گھرسے 5لاکھ روپے مالیت ، اقبال ٹائون میں علی کے گھر سے ساڑھے 4 لاکھ روپے مالیت ، سبزہ زار میں پرویزاقبال کے گھر سے4 لاکھ روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان لے گئے ۔چوروں نے شیرا کوٹ سے واصف ،ساندہ سے فہد کی کاریں جبکہ اسلام پو رہ سے فیاض،قلعہ گجر سنگھ سے اسحق،، مصری شاہ سے فیصل ،گلشن اقبال سے چاند، راوی روڈسے نصیر،سمن آباد سے نیاز کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔