نواز شریف کو"دعا" لگ جاتی ہے(2)
اب کی بار ہُما پھر آپ کے سر پہ بیٹھا مگر آپ نے حسبِ معمُول پہلا وار اپنے عوام پہ ہی کیا ملک کے طُول وعرض میں پھیلے سی این جی اسٹیشن جو اربوں کی سرمایہ کاری کر کے بنائے گئے تھے اور لاکھوں گھروں کی کفالت کر رہے تھے جہاں مسافروں خاص کر خواتین کے لئے وُضُو اور نماز کا انتظام بھی تھا بیک جنبشِ قلم بند کر دئے اور کوئی متبادل ذریعہ معاش بھی مُہیا نہ کیا ۔اُن کی ویرانی دیکھ کر کلیجہ منہ کو آتا ہے حکمران کا پہلا کام لوگوں کے لئے ذریعہ معاش کا انتظام کرنا ،اُن کی جان مال اور عزت کی حفاظت کرنا اور انصاف مہیا کرنا ہوتا ہے۔اور آپ ان سب میں ناکام رہے ہیں۔ملائیشیا کے لوگوں نے مہاتیر محمد کو ایک بار پھر اپنا وزیرِاعظم اس لئے منتخب کیا ہے کہ اُنھوں عوام کے کئے باعزت روز گار کے مواقع مہیا کئے۔یہی نہیں آپ نے اپنے ساتھیوں کو بھی نظر انداز کیا جو آپ کی جلا وطنی کے زمانے میں آپ کی وکالت کرتے رہے اور جو لوگ آپ کو سرِ عام بڑھ چڑھ کر بدنام کرتے رہے اُن کو آپ نے ساتھ ملا لیا۔ اور آپ کا ووٹر حیران ہے کہ وہ اُن لوگوں کو کیسے ووٹ دے جو کل تک مشرف صاحب کے وفادار تھے اور آپ کو مُنہ بھر بھر کے گالیاں دیا کرتے تھے۔ظفر علی شاہ صاحب ایک ایسے بہادر آدمی ہیںجنھوں نے کڑے وقت میں آپ کی وکالت کی اور مخالفین کو ناکوں چنے چبھوائے مگر آپ نے اُنھیںدیوار سے لگا دیا جاوید ہاشمی آپ کے سلوک کی وجہ سے فالج کے مریض بن گئے۔اسی طرح اور بے شمار ساتھی ہیں جن کی آپ نے قدر نہیں کی۔آپ نے بے شک موٹر ویز بنوائی ہیں مگر پھر اُن کو غیروں کے ہاتھوں بیچ دیا۔اپنے بعد ایک ایسے شخص کو وزیرِ اعظم بنا دیا جو ایک ایسے محکمے کی تباہی کا ذمہ دار ہے جس کا سلوگن ہوتا تھا'' باکمال لوگ لا جواب سروس'' ہاں ایک کام ضرور ایسا کیا ہے جو سراہنے کے لائق ہے وہ ہے سعد رفیق کو ریلوے کا محکمہ دینا ہے انھوں نے واقعی ریل کو پٹڑی پہ ڈال دیا ہے وہ کسی بھی شعبے سے وابستہ ہوتے ایسی ہی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے یہی وہ مخلص ساتھی ہیں جن کو آپ نے پہچاننا ہے۔
تو جناب یہ جو آپ بلبلاتے پھر رہے ہیں مُجھے کیوں نکالا ! تو یہ ہیں کچھ مثالیںوہ سب لوگ بھی یہی سوال کرتے ہیں ہمیں کیوں نکالا۔آپ سے بصدِ احترام گزارش ہے کہ اپنی ان کوتاہیوں کا ازالہ کرنے کا وعدہ اپنے رب سے کریں یہی وہ سب لوگ جن کی" دعا" ُآپ کو لگ جاتی ہے یہی وہ جرائم ہیںجو آپ کو لے ڈُوبے ہیں۔ اس کے ازالے کے لئے چند تجاویز پیشِ خدمت ہیں مثلا توانائی کے متبادل زرائع ، wind mill, soler energy کے منصوبے بنا کے لوگوں کو نوکریاں دیں ۔ٹی آئی پی کے اینجینرز کو موبائل بنانے کی ترغیب دیں دوسری حکومتوں کے شروع کئے گئے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہچانے تہیہ کریں کالا باغ منصونے کو پایہ¿ تکمیل کو پُہنچائیں، اپنے مخلص ساتھیوں کو عزت دیں اس کے ساتھ ساتھ فصلی بٹیروں گماشتوں کو اُن کے مقام پر رکھیںاپنے کارکنوں کو ملاقات کا موقع دیں پاکستانی بے چارے تو ذرا سے پیار سے بہل جاتے ہیں ۔میں اپنی بات کو پھر سے دہراوئں گی اللہ پاک نے آپ سے پاکستان کی بہتری کے لئے کوئی خاص کام لینا ہے۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو امین
(ختم شد)