ملک میں بھا ئی چارگی کو پروان چڑھا نے کی جدو جہد کر رہے ہیں ، مصطفی کما ل
کراچی (خصوصی رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کا تہوار اللہ تعالیٰ کی جانب سے مسلمانوں کیلئے تحفہ ہے اور اس دن تمام مسلمان آپس کے اختلافات اور رنجشوں کو بھول کر اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی بھی ملک میں بھائی چارگی اور اجتماعیت کی سوچ کو پروان چڑھانے کی جدوجہد کر رہی ہے اس لیے پاکستان بالخصوص سندھ کے مظلوم اور محکوم عوام اپنے بنیادی حقوق کے لئے 25 جولائی کو ہونے والے الیکشن میں پی ایس پی کو شاندار اکثریت سے کامیاب کر کے ایک نئی صبح کا آغاز کریں گے۔
مصطفی کما ل