سعودی عرب اور ملحقہ ممالک میں عید کا چاند نظر آنے پر جمعہ کو عید منائی گئی۔ پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات 29ویں روزے کی شام کو ہوا۔ اسے پورے ملک سے قابل اعتماد شہادتیں نہ مل سکیں تو ہفتہ کے روز عید کا اعلان کر دیا گیا ۔ ماہِ رمضان آغاز نہ صرف پاکستان میں ایک ساتھ ہوا بلکہ پوری دنیا میں ایک ساتھ ہوا تھا۔ پاکستان میں عموماً چاند سعودی عرب اور دیگر ممالک سے ایک روز بعد نظر آتا ہے مگر یہ ضروری نہیں جب چاند کی پیدائش کے وقت میں معمولی فرق ہوتو ایک ساتھ بھی نظر آجاتا ہے جیسا رمضان کے آغاز میں ہوا تھا۔ اس سے پاکستان میں یکجہتی کے فضا نظر آئی اور امیدپیداہوئی کہ عید پر بھی ایسی ہی یکجہتی کا اظہارہوگا۔ مگر مسجد قاسم پشاورکی انتظامیہ نے مولانا پوپلزئی کی صدارت میں من مانا اور غیر قانونی اجلاس بلاکر ایک مذہبی فریضے کو متنازعہ بنا نے کی کوشش کی۔ حکومت کی واضح ہدایات کے باوجود کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے علاوہ کوئی کمیٹی کسی قسم کا اجلاس بلانے اور چاند کے حوالے سے اعلان کرنے کی مجاز نہیں، پوپلزئی کی زیر صدارت اجلاس ہوا اور جمعہ کو عید منانے کا اعلان کر دیا جسے عوامی پذیرائی نہ مل سکی۔ مولانا پوپلزئی اور ساتھیوں کو سعودی عرب کے ساتھ عید منانے اور رمضان کے آغاز کرنے کا دعوی رہا ہے ۔ جغرافیائی صورت حال کو یہ لوگ مد نظر نہیں رکھتے۔ کیا انہوں نے کبھی سعودی نظام الاوقات کے مطابق سحرو افطار اور نمازوں کی ادائیگی بھی کی ہے۔ غیر قانونی اجلاس بلا نے پر حکومت اورشریعت کورٹ جواب طلبی کرے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024