پری پول دھاندلی کا آغاز ہوچکا، خالد مقبول صدیقی
کراچی( خصوصی رپورٹر) کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے انتخابات کی تیاری شروع کردی ہے انتخابات وقت پر اور شفاف ہونے چاہئیں انہوں نے کہاکہ پری پول ریگنگ کا آغاز ہوچکا ہے عدالتوں کی ذمہ داری ہے کہ انتخابات وقت پر اور شفاف کرائیں۔ ہم نے فاروق ستار کو دعوت دی ہے امید ہے کہ وہ آئیں گے اور مضبوط امیدوار ہوں گے۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے پاکستان سمیت دینابھرمیںمقیم امتِ مسلمہ کوماہ ِشوال اورعیدالفطر کی دل کی گہرائیوںسے مبارکباد دی ۔ایک تہنیتی بیان میںکنوینرایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ عیدالفطر امت ِمسلمہ کے لئے خوشی کاتہوارہے جوانہیںایک دوسرے سے قریب لاتاہے ۔انہوںنے ارباب اقتدار سے اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم کے شہداء کی فہملیزکی عیدالفطرکے موقع پرمدد، لاپتہ کارکنان کی بازیابی اوراسیروںکی رہائی میںایم کیوایم کاساتھ دیںتاکہ وہ اپنے پیاروںکے ساتھ عیدالفطرکی خوشیاںمناسکیں۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی ، سابق منتخب اراکین پارلیمنٹرین اور حق پرست نامزد امیداوروں سمیت بلدیاتی نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ عید الفطر کے موقع پر شہداء کے لواحقین ، اسیر وںکے اہل خانہ کی گھر جا کر دلجوئی کریں اور جیلوں میں اسیر کارکنان کو عید کے تحائف پہنچائے ۔ خالد مقبول صدیقی نے پاکستان میں مقیم بوہری برادری کو آج عید الفطر منانے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ علاوہ ازیں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ محترمہ کلثوم نواز کی علالت پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔
خالد مقبول صدیقی