عید مبارک (چودھری عبدالخالق)
لے کر ہزار خوشیاں عید الفطر ہے آئی
غنچے کھلے دلوں کے ہر چیز مسکرائی
دن آج کا مبارک ہو اہل وطن کو
ہوں راحتیں میسر ہر دل کی انجمن کو
ہر طرف بج رہی ہے الفت کی شہنائی
لے کر ہزار خوشیاں عید الفطر ہے آئی
آئو کہ ساتھ مل کر دن عید کا منائیں
آگے قدم بڑھا کر سب کوگلے لگائیں
اہل ایماں کی یوں ہوتی ہے شناسائی
لے کر ہزار خوشیاں عید الفطر ہے آئی
چہرے بتا رہے ہیں دلوں کی شادمانی
جذبات کر رہے ہیں خوشیوں کی ترجمانی
دنیا پہ رحمتوں کی ایسی گھٹا ہے چھائی
لے کر ہزار خوشیاں عید الفطر ہے آئی