ایک ضرورت مند طالب علم کی مدد کیلئے اپیل
مکرمی! میرے والد ایک ریٹائرڈ فوجی ہیں اور گھر کی آمدنی کا ذریعہ ان کی پنشن ہے۔ ان کی پنشن کے علاوہ کوئی ذریعہ آمدن نہیں ہے۔ میں ایک یونیورسٹی کا طالب علم ہوں اور تعلیم حاصل کر رہاہوں والد صاحب بہت مشکل سے اور اپنا پیٹ کاٹ کر مجھے سپورٹ کرتے ہیں لیکن پچھلے کچھ عرصہ سے مالی پریشانیوں اور بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے میں یونیورسٹی کی فیس اور ہاسٹل کے بقایاجات نہ ادا کر سکا۔ بقایاجات ادا نہ ہونے کی وجہ سے بہت پریشان ہوں گزارش ہے کہ کوئی صاحب استطاعت میری مشکل حل کر دیں ۔ تاحیات شکر گزار رہوں گا۔