کراچی میں ہلکی بوندا باندی سے موسم خوشگوار
کراچی (خصوصی رپورٹر) کراچی میں جمعہ کی صبح بوندا باندی پھوار پڑی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ دن بھر جزوی طور پر مطلع ابر آلود رہا۔ آج عید کے دن بھی جزوی طور پر مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی پھلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی کہ عید کے دنوں میں موسم خوشگوار رہے گا۔