ملک طاہر جاوید ولشائرز لیبارٹریز کی سیلز ٹیم لانچنگ تقریب میں گیسٹ آف آنر ہوں گے
لاہور(نیوزرپورٹر) لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید فارماسیوٹیکل کے بڑے گروپ ولشائرز لیبارٹریزکی سیلز ٹیم کی لانچنگ تقریب میں گیسٹ آف آنر ہونگے جو 19جون 2018ء کو بوقت تین بجے مقامی ہوٹل کے گرینڈ بال روم بی میں منعقد ہورہی ہے۔ صوبائی وزیر صنعت میاں انجم نثارتقریب میں مہمان خصوصی ہونگے جبکہ گروپ کے سربراہ اور لاہور چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر امجد علی جاوا سمیت دیگر شخصیات تقریب میں شریک ہونگی۔