ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول امجد جاوید سلیمی کے زیرصدارت اجلاس
لاہور(نامہ نگار ) ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول امجد جاوید سلیمی نے سی پی او میں اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈی آئی جی پٹرولنگ غلام محمود ڈوگر ایس ایس پی ہیڈکوارٹرز عمران کشور اور تمام ریجنل ایس پی صاحبان اور ضلعی ڈی ایس پی صاحبان نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 262ملازمین میں 8لاکھ روپے انعام تقسیم کیا گیا۔