صومالی قزاقوں سے رہائی پانے والے پاکستانیوں کوخلیج عدن میں پاک بحریہ کے حوالے کردیا گیا ۔
رہائی پانے والے افراد کو لانے کیلئے پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس بابرخلیج عدن بھیجا گیا تھا ،جہاں ان افراد کو بحریہ کے حوالےکردیا گیا،تمام پاکستانی ایم وائی سویز نامی جہاز میں سوار ہیں جسے پاک بحریہ کے جہاز نے اپنے حصار میں لے رکھا ہے۔ پی این ایس بابرآئندہ دو روز میں عمان پہنچے گا جس کے بعد اس کا پاکستان کی جانب سفر شروع ہوجائے گا، رہائی پانے والے افراد کو صومالی قزاقوں نے مارچ میں یرغمال بناکر تاوان کی ادائیگی کا مطالبہ کیا تھا اور تاوان کی ادائیگی کے بعد چند روز قبل ان افراد کو رہا کردیا گیا