مکرمی : پاکستان کا قیام ایک نظریہ کے تحت عمل میں آیا لیکن ہر حکمران نے اس نظریہ سے انحراف کیا۔ اس لئے آج تک قوم امن اور سلامتی سے مایوس نظر آتی ہے۔ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی اور ان کی قوت خرید ختم ہو چکی ہے۔ اگر حکومت اس مہنگائی کو کنٹرول نہیں کرے گی تو کون کرے گا۔ حکومت کا فرض ہے کہ عوام کے حقوق کا تحفظ کرے لیکن حکومت کی عدم توجہگی کی وجہ سے مہنگائی حد سے تجاوز کر گئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں گوشت کے ریٹ مقرر کرنے کا مقدمہ مدت تک زیرسماعت رہا اور فاضل عدالت نے فریقین کو پورا موقع دیا اور اپنا فیصلہ سناتے ہوئے چھوٹے گوشت کا ریٹ 220/- روپے فی کلو اور بڑے گوشت کا ریٹ 110/- روپے فی کلو مقرر کیا لیکن آپ دیکھیں کیا حکومت عدالت عالیہ کے حکم کے ماتحت گوشت فروخت کر رہی ہے۔ اگر نہیں تو پنجاب حکومت عوام کی بہتری کیلئے کیا اقدام کر رہی ہے۔ (رانا صفدر حسین … لاہور )
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024