چکوال ، 25 کروڑ کی لاگت سے بننے والے الشفاء ٹرسٹ آئی ہاسپٹل کا افتتاح
چکوال ( نامہ نگار) الشفاء ٹرسٹ آئی ہاسپٹل کے صدر جنرل رحمت نے کہا ہے کہ جن علاقوں میں بھی ہسپتال نہیں کھلے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے یہ بات چکوال میں پچیس کروڑ کی لاگت سے تیار ہونے والے آئی ہاسپٹل کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا کہ نئے ہسپتال میں روزانہ او پی ڈی کے پانچ سو مریضوں کا علاج ہو گا جبکہ پچاس آپریشن بھی کئے جائینگے۔ ہسپتال کھلے کے پہلے ہی دن وہاں تین سو ساٹھ مریضون کا مفت علاج کیا گیا۔ اس موقع پر رضوان اللہ اصغر، ڈاکٹر واضد علی خان و دیگر افسران بھی موجود تھے۔