وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کے معاملے پر کے الیکٹرک حکام کو آج طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ کیا جائےگا،اجلاس میں کے الیکٹرک بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔اجلاس میں عمران خان صوبائی حکومت اور کے الیکٹرک کے نمائندوں کے تحفظات سنیں گے اور ان کے حل کیلئے حکمت عملی اپنائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اس مشاورتی اجلاس میں سندھ حکومت اور کے الیکٹرک کے نمائندوں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
یاد رہے گذشتہ ہفتے گورنرہاؤس میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے اہم اجلاس ہواتھا، جس کے بعد گورنرسندھ عمران اسماعیل اوروفاقی وزیراسد عمر نے کل سے کراچی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم ہونےکااعلان کیا تھا، اسد عمر نے کہا تھا اگر رویہ درست نہیں ہوا تو وفاق کےالیکٹرک کو اپنی تحویل میں لے سکتا ہے۔