اسرائیل میں کورونا وائرس تیزی کے ساتھ پھیلتے ہوئے فوج میں داخل ہوگیا ہے۔مرکز فلسطین اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے مریضوں کے ساتھ میل جول رکھنے والے 12 ہزارفوجیوں کو ممکنہ وبا کے باعث قرنطینہ کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران 12 ہزار 130اسرائیلی فوجیوں کو قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے، ان میں سے 568 فوجیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ مہینے میں فوج کی صفوں میں کورونا کے متاثرین کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع اور آرمی چیف بھی کورونا کے شبہ میں قرنطینہ منتقل کئے گئے ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38