ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا دورہ ڈسٹرکٹ جیل لیہ‘ 4 حوالاتی رہا کرنیکا حکم
لیہ ( کورٹ رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہ محمد عاشق نے ڈسٹرکٹ جیل لیہ کا دورہ کیا ۔انہوں نے اس موقع پر اندرون جیل ہسپتال،کچن ،نو عمر وارڈمیں قائم سکول اور دیگر بارکس کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سکیورٹی،صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیااور تسلی بخش قرار دیا۔انہوں نے معمولی جرائم میں ملوث چار حوالاتیوں کی رہائی کے احکامات بھی دئیے ۔