عزیز مارکیٹ آئی نائن میں دکاندار کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ آئی نائن کے علاقے منگل بازار سے منسلک عزیز مارکیٹ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دکاندار کو قتل کردیا اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی زبیر شیخ پولیس نفری سمیت پہنچ گئے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلئے گئے ہومی سائیڈ پولیس ٹیم بھی تفتیش کیلئے پہنچ گئی تفصیلات کے مطابق بدھ کو عزیز مارکیٹ واقع سیکٹر آئی نائن فورمیں خٹک جنرل سٹور پر دو مسلح افراد آئے اور فائرنگ کردی جس سے دکاندار عبداللہ جان موقع پرجاں بحق ہوگیا ملزمان واردات کے بعد موٹر سائیکل پر سوار ہوکر موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے علاقے کے خارجی راستوں کی ناکہ بندی کرلی تاہم ملزمان کا فوری سراغ نہ مل سکا مقتول تاجر کی نعش پولیس نے ہسپتال منتقل کردی ۔