ٹریفک وارڈن سے ناروا سلوک اور مذاحمت کرنے والے تین افراد اٹک سے گرفتار
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) لیاقت باغ چوک میںٹریفک وارڈن اسد زیب سے دوران ڈیوٹی ناروا سلوک اور مذاحمت کرنے والے تین افراد اٹک سے گرفتارکرلئے گئے جن میں بشیر حسین، صبا بشیر اور روبینہ بشیر شامل ہیںڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈن پر خواتین نے جوتیوں کے وار کئے ۔
اس ناروا سلوک کے معاملہ پر سی پی او محمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کے احکامات دیے تھے ایس پی راول ڈویژن رائے مظہر اقبال نے ایس ایچ او سٹی کی زیر نگرانی ٹیم تشکیل دی جس نے اٹک سے ان افراد کو گرفتا ر کرلیا سی پی او نے کہا کہ قانون کی رٹ چیلنج کرنے اور وردی کا تقدس پامال کرنے جیسے جرائم براشت نہیں کئے جائیں گے ۔