پسند کی شادی کرنے پر بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے والا قاتل گرفتار
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)نصیر آباد پولیس نے پسند کی شادی کرنے پر بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے والا قاتل گرفتارکرلیا ایس پی پوٹھوہارسید علی نے بتایاکہ نصیر آباد پولیس نے کیٹیگری (اے)کے اشتہاری مجرم کوگرفتارکرلیا ،اشتہاری مجرم جابر خان سال2019 میں اپنی بہن مسماۃ (م) اور بہنوئی اسماعیل کوفائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا، جو بعد میں مجرم اشتہاری قرار دیا گیا،مجرم اشتہاری کی گرفتاری کے لیے اے ایس پی کینٹ کی زیرنگرانی ایس ایچ او نصیر آباد اور دیگر تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم نے جدید سائنٹیفک طریقہ تفتیش سے مجرم اشتہاری کو گرفتار کرلیا۔