بادامی باغ: تیز رفتار ٹرالر شہریوں پر چڑھ گیا، 3 جاں بحق، ایک زخمی
لاہور (نمائندہ خصوصی) بتی چوک کے قریب تیز رفتار ٹرالر بریک فیل ہونے سے بے قابو ہو کر شہریوں پر چڑھ گیا۔ حادثہ میں 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ بریک فیل ہونے سے ٹرالر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔ جاں بحق ہونے والوں مین 40سالہ رفیق، اور دو نا معلوم شامل ہیں۔ جبکہ 46 سالہ عمران زخمی ہوا۔ ریسکیو نے نعشوں کو مردہ خانے جبکہ زخمی کو میو ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرالر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ تحقیقات کی جا رہی ہیں۔