جوڈیشل مجسٹریٹ احمد وقاص نے منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29جولائی تک توسیع کرتے ہوئے اے این ایف حکام کو دو روز میں کیس کا چالان پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔14روزہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر رانا ثناء اللہ خان کو ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ احمد وقاص کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ دوران سماعت عدالتی حکم پر اے این ایف نے رانا ثناء اللہ خان کے کیس حوالہ سے فائل عدالت میں پیش کی۔ اس پر رانا ثنا ء اللہ خان کے وکلاء کا کہنا تھا کہ ابھی تک چالان جمع نہیں کروایا گیا حالانکہ رانا ثناء اللہ جوڈیشل ریمانڈ کی مدت بھی گزار کر آ گئے ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ احمد وقاص کا کہنا تھا کہ قانون میںاے این ایف کوچالان جع کروانے کے لئے 17دن کا وقت دیا گیا ہے اور ابھی 17دن نہیں ہوئے۔اس پر رانا ثناء للہ خان کے وکلاء کا موقف تھا کہ عدالت کیس کی سماعت آج(بدھ) کے لئے مقرر کر دے تاہم عدالت کا کہنا تھا کہ اے این ایف مقررہ مدت میں کیس کا چالان پیش کر دے گی اگر اے این ایف حکام مقررہ وقت میں چالان پیش نہیں کرتے تووہ اس حوالہ سے رانا ثناء اللہ کے وکلاء کو آگاہ کریں گے۔ آئندہ سماعت پر اے این ایف حکام اپنا ریکارڈ پیش کریں گے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024