خیبرپختونخوا : قبائلی اضلاع میں نوجوانوں کو ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے:عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع میںنوجوانوں کو ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔
یہ بات وزیراعظم نے اسلام آباد میں ضم شدہ قبائلی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ قبائلی علاقوں کے عوام نے ملک کے لئے گرانقدر قربانیاں دی ہیں اور کئی مشکلات کاسامناکیاہے۔اجلاس میں سینیٹ میں قائدایوان شبلی فراز، خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمودخان، سینیٹرز ہدایت اللہ ، اورنگزیب خان، مرزا محمدآفریدی، مومن آفریدی اورسجادطوری نے شرکت کی۔