حج آپریشن جاری، 36 ہزار عازمین حجاز مقدس پہنچ گئے
کراچی ( نیوز رپورٹر)فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس روانہ ہونے والوں کی تعداد 36 ہزار ہو گئی ۔ وزارت مذہبی امور کا حج آپریشن جاری ہے ، ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق اب تک 36 ہزارپاکستانی سعودی عرب پہنچ چکے ہیں ، ایک ہزار سے زائد عازمین مدینہ منورہ کی زیارت مکمل کر کے مکہ پہنچ چکے ہیں جبکہ مزید 3 ہزار 693 عازمین 101 بسوں کے ذریعے مکہ پہنچ جائیں گے۔ ترجمان کے مطابق 28 ہزار سرکاری، 8 ہزار سے زائد عازمین نجی سکیم کے ذریعے مکہ اور مدینہ منورہ پہنچے ، 19 پروازوں سے مزید 3 ہزار 853 عازمینِ حج مدینہ منورہ پہنچ جائیں گے ۔ترجمان نے بتایا کہ شعبہ گمشدگی و بازیابی نے 1205 بیگ تلاش کر کے عازمین کے حوالے کئے گئے۔