سورج آج بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا، قبلہ کی سمت کا تعین کیا جا سکتا ہے
جہانیاں (آن لائن) سورج آ ج منگل کو بیت اللہ شریف کے اوپر سے گزرے گا قبلہ کی سمت کا تعین کیا جا سکے گا۔ ماہرین کے مطابق 16جولائی منگل کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بج کر چھبیس منٹ پر سورج کعبہ کے اوپر سے گزرے گااس وقت بیت اللہ شریف کا سایہ نہیں ہو گا دنیا بھر میں جہاں بھی دن ہو گا وہاں سائے کا رخ بیت اللہ شریف کی جانب ہو گاقبلہ کا رخ متعین کرنے کیلئے مقررہ وقت پر ایک چھڑی زمین میں گاڑ دیںاور چھڑی کے سایہ پر ایک خط کھینچ دیںاس خط کے شمالاً جنوباًزاویہ قائمہ بنائیں یہی قبلہ رخ ہو گا۔