ڈرائیور کی حاضر دماغی‘ خوشحال خٹک ایکسپریس حادثے سے بچ گئی
پشاور (صباح نیوز) پشاور سے کراچی آنیوالی خوشحال خٹک ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی، ٹرین کی ٹریکشن موٹر رات دادو خیل سٹیشن کے نزدیک ٹوٹ گئی تھی۔ریلوے ذرائع کے مطابق خوشحال خٹک ایکسپریس پشاور سے کراچی جارہی تھی کہ رات گئے دادو خیل سٹیشن کے قریب اس کے انجن کی ٹریکشن موٹر ٹوٹ کر لٹک گئی۔ٹرین ڈرائیور ہدایت اللہ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایمرجنسی بریک لگا دی، 8 گھنٹے کی کوشش کے بعد انجن تبدیل کرکے ٹرین منزل کی جانب روانہ کردی گئی ۔