سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تحقیق بہت اہم ہے: صدر عارف علوی
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تحقیق بہت اہم ہے۔ تحقیق سے سیکھنے کا عمل مکمل ہوتا ہے۔ صدر گزشتہ روز نتھیا گلی سمر کالج کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ صدر نے کہا کہ فزکس کے شعبہ میں سیکھنے کے لیے بہت کچھ ہے۔ صدر نے کہا کہ علم کے میدان میں جستجو جاری رہنا چاہیے۔ صدر نے کہا کہ آج کے دور میں توانائی کے شعبہ میں متبادل ذرائع کا حصول بہت ضروری ہے۔ صدر نے کہا کہ انسانی وسائل کی ترقی پر توجہ دینا بہت ضروری ہے۔ دریں اثناء صدر نے بیت المال کی طرف سے ایوان صدر میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معذور افراد کی دیکھ بھال معاشرے کی ذمہ داری ہے۔ بیت المال کی طرف سے معذور افراد کے لیے وہیل چیئرز کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ حکومت نے فلاحی کاموں کے لیے احساس پروگرام کے تحت بھاری رقوم مختص کی ہیں۔ بیت المال کا فنڈ معاشرے کے کمزور طبقات پر خرچ ہونا چاہیے۔ قبل ازیں خاتون اول بیگم ڈاکٹر عارف علوی نے معذور افراد کا ایوان صدر کے باہر استقبال کیا۔