خیبر پی کے اسمبلی میں دورانِ اجلاس بجلی چلی گئی، ارکان کا اندھیرے میں خطاب
پشاور (صباح نیوز) خیبر پی کے اسمبلی میں اجلاس کے دوران بجلی جانے سے اندھیرا چھا گیا، ارکان اس دوران تقاریر کرتے رہے اور ایوان کی کارروائی بلا تعطل چلتی رہی۔ خیبر پی کے اجلاس کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب اچانک بجلی چلی گئی۔ غیر متوقع طور پر نہ شور شرابہ ہوا اور نہ ہی حکومت پر تنقید دیکھنے میں آئی، اپوزیشن و حکومتی ارکان نے ایوان کی کارروائی بلا تعطل جاری رکھنے پر یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔اندھیرا چھانے پر کے باوجود ارکان تقاریر کرتے رہے