برطانیہ، جرمنی اور فرانس کا خلیج میں بحری جہازوں پر حملوں پر گہری تشویش کا اظہار
برسلز (این این آئی) برطانیہ ، جرمنی اور فرانس نے خلیج عْمان اور اس سے ماورا بحری جہازوں پر حالیہ حملوں اور خطے میں سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان تینوں یورپی ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ وقت آگیا ہے ذمے دارانہ اقدام کیا جائے،کشیدگی میں اضافے کو روکا اور مکالمے کو بحال کیا جائے، وہ ایران سے جوہری سمجھوتے کو برقرار رکھنے کے لیے پْرعزم ہیں لیکن انھوں نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا ہے کہ یہ سمجھوتا تار تار ہوسکتا ہے۔