ہما چل پردیش : ہوٹل کی عمارت منہدم ، 11بھارتی فوجی ہلاک ، ایک شہری ہلاک
نئی دہلی ( نیٹ نیوز) بھارت میں ایک چار منزلہ عمارت گرنے کے سبب گیارہ فوجیوں سمیت ایک درجن افراد ہلاک ہو گئے۔ہماچل پردیش میں یہ واقعہ پیش آیا۔ جب یہ عمارت گری اس وقت بھارتی فوجی اس کے پہلی منزل پر موجود ایک ریستوران میں پارٹی کر رہے تھے۔چاروں منزلیں زمین بوس ہو گئیں،اٹھائیس افراد کو بچا لیا گیا،ان میں گیارہ اہلکار اور باقی شہری ہیں۔