آسٹریلوی اولمپیئن نے غلطی سے اپنے ہی ایک سالہ بچے کو گاڑی تلے روند ڈالا
سڈنی(آئی این پی) آسٹریلوی ایتھلیٹ آئزک اینتیا موح نے گاڑی ریورس کرتے ہوئے غلطی سے اپنے ایک سالہ پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں بچہ ہلاک ہوگیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی ایتھلیٹ آئزک اینتیاموح نے اپنے بیٹے کو اس کی پہلی سالگرہ پر اپنی ہی غلطی سے ہمیشہ کے لیے کھو دیا۔ ناگہانی حادثے پر وہ خود شدید صدمے سے دوچار ہیں۔