طارق محمود علی نے اکنامکس میں پی ایچ ڈی کرلی
اسلام آباد (وقائع نگار) وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے وابستہ طارق محمود علی نے اکنامکس میں اپنی پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرلی ہے طارق محمود علی وفاقی اردو یونیورسٹی آف آرٹس ،سانئس اینڈ ٹیکنالوجی ( اسلام آباد کیمپس ) سے ایڈوائزر ڈاکٹر حدیقہ کوثر کیانی کی زیر نگرانی پی ڈی ایچ کررہے تھے انہیں ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے پی ایچ ڈی سکالر ز کے ریسرچ ورک کے لیے اپنے بیرون ملک پروگرام کے تحت مانچسٹر بجھوایا تھا جہاں انہوں نے اپنا ریسرچ ورک مکمل کیا ہے طارق محمود علی نے مانچسٹر بزنس سکول یونیورسٹی آف مانچسٹر (برطانیہ ) سے اپنا ریسرچ ورک مکمل کیا۔