برطانوی اخبار کی خبر عمران خان کے سازشی ذہن کی اختراع ہے، انجم عقیل خان
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) حلقہ این اے 53اسلام آبادسے مسلم لیگ(ن) کے رہنماء انجم عقیل خان نے کہا ہے کہ برطانوی اخبار کی خبر میں میاں شہباز شریف کے خلاف لگائے گئے الزمات بے بنیاد اور پروپیگنڈہ مہم ہے اس کے پیچھے موجودہ حکومت کا ہاتھ ہے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈے کے زریعے ن لیگ کے قائد میاں شہباز شریف کی شہرت کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے،برطانوی اخبار میں شائع ہونے والی خبر عمران خان کے سازشی ذہن کی اختراع ہے،انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی کارکردگی اور ان کے منصوبوں کی پوری دنیا میں تعریف کی گئی،شہبازشریف نے ایک ایک پائی ایمانداری اور شفافیت سے خرچ کی ،انہوں نے کہا کہ یہ خبر عمران نیازی کا تازہ اوچھا ہتھکنڈہ ہے، وہ عوام کی نظریں مہنگائی بے روزگاری او ردیگرمسائل ہٹانا چاہتے ہیں۔