زونگ فور جی نے فیصل بینک کے ساتھ معاہدہ کرلیا
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان کے نمبر ون ڈیٹا نیٹ ورک زونگ فور جی نے فیصل بینک لمیٹڈ کے ساتھ کارپوریٹ وائس و ڈیٹا سروسز کے لئے شراکت داری کا معاہدہ کرلیا ہے جس کی بدولت صارفین کو جدیدترین بینکنگ خدمات پربہترین سہولت میسر ہوگی۔ شراکت داری کی تقریب میں Mr. Wang Hua چیئرمین و سی ای اوزونگ یوسف حسین صدر اور سی ای اوفیصل بینک کی سر براہی و موجودگی میں جناب معید جاوید چیف کمرشل آفیسر (ایکٹنگ) زونگ فور جی اور افتخار رسول، ڈویژنل ہیڈ جنرل سروسز نے معاہدہ پر دستخط کئے ۔ تقریب میںدونوں اداروں کے اعلی افسران نے بھی شرکت کی ۔