مختصر عدالتی خبریں
لاہور(اپنے نامہ نگار سے)لاہور ہائیکورٹ نے ٹریفک وارڈنز کے تقرر وتبادلے کیخلاف درخواست پر سماعت کی گئی۔ تقرر تبادلوں کی پالیسی عدالت میں پیش کر دی گئی ہے ،عدالت نے سماعت24 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلا ء کو حتمی بحث کے لیے طلب کر لیا۔٭لاہور ہائیکورٹ نے زرعی آمدن پر ٹیکس ریکوری نوٹسز کیخلاف درخواستیں جزوی طور پر منظور کرتے ہوئے درخواست گزاروں کو تیس روز میں متعلقہ فورم کے رو برو ریکوری نوٹسز کو چیلنج کرنے کی ہدایت کر دی۔٭سول سوسائٹی نے مریم نواز کی جانب سے دکھائی گئی احتساب عدالت کے جج کی ویڈیو پر سوموٹو لینے کی درخواست کر دی ۔سول سوسائٹی نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کو ازخود نوٹس لینے کی درخواست د ی ہے۔٭لاہور ہائی کورٹ نے کالے ہرن کے شکار پر پابندی کے لیے دائر درخواست پر پنجاب حکومت اور کمیشن کے سربراہ سے کالے ہرن کے تحفظ کیلئے سفارشات طلب کرلیں۔ فاضل عدالت نے ہرن کے تحفظ کے لیے قائم کمیشن کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں 60 ملین کرپشن کیس میں ملوث چھ ملزمان کے 10 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو آئندہ تاریخ سماعت پر دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔احتساب عدالت نے 8 ارب مالیت کی مبینہ کرپشن کے الزام میں ملوث ملزم سابق ڈی جی نیپرا سید انصاف احمد کیس کی سماعت کے مزید 5روزہ جسمانی ریمانڈ میں توسیع کر دی۔ہائیکورٹ نے محکمہ آبپاشی کے ملازمین کو حکومتی پالیسی کے تحت ریگولر نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سیکرٹری آبپاشی پنجاب کو حکم دیا کہ درخواستگزاران کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔