خاتون نے سابق شوہر کی اغواء کے مقدمہ میں ضمانت منسوخ کرانے کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا
لاہور(اپنے نامہ نگار سے)اوورسیز پاکستانی خاتون نے سابق شوہر کی اغواء کے مقدمہ میں ضمانت منسوخ کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔عدالت نے پولیس سے ملزم میاں طارق کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس وحید خان نے اوورسیز پاکستانی خاتون ایمل بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے علی احمد ڈوگر عدالت میں پیش ہوئے ۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار سعودی عرب میں رہائش پذیر ہے اور پاکستان میں شادی ہوئی سابق شوہر میاں طارق نے لین دین کے تنازعہ پر سابق بیوی کو اغوا کیا ۔