صوبائی دارالحکومت میں ایک ماہ میںچھتیں اور دیواریں گرنے سے 4 افراد جاں بحق ، 21زخمی
لاہور(نمائندہ خصوصی)صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران چھتیں اور دیواریں گرنے کے 13 واقعات پیش آئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ان حادثات میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 21زخمی مرد وخواتین زخمی ہوئے۔ واقعات گوالمنڈی،رائے ونڈ،بھاٹی گیٹ سمیت دیگر علاقوں میں پیش آئے۔