کاہنہ میں جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے بھابھی کو زخمی کردیا
لاہور(نمائندہ خصوصی) کاہنہ کے علاقے میں سلیم کا اپنی بھابھی سے جائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔ گزشتہ روز سلیم کی شہناز کے ساتھ تلخ کلامی ہو گئی جس پر سلیم نے شہناز پر فائرنگ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر کے کارروائی کاآغاز کر دیا۔