پیر افضل قادری کی عبوری ضمانت میں یکم اگست تک توسیع
لاہور(اپنے نامہ نگار سے)لاہور ہائی کورٹ میں تحریک لبیک کے پیر افضل قادری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ۔ فاضل عدالت نے ملزم پیر افضل قادری کی عبوری ضمانت میں یکم اگست تک توسیع کر دی۔عدالت نے سرکار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کر لیاعدالت کا ملزم کو تمام میڈیکل رپورٹس کو متفرق درخواست کے ذریعے ریکارڈ کا حصہ بنانے کی ہدا یت۔