برساتی پانی پر جرمانے کا ذمہ دار کون؟
مکرمی! حال ہی میں گورنمنٹ نے پانی کے زیادہ استعمال سے گھروں کے باہر پانی کھڑا ہونے پر جرمانے عائد کئے۔ گھروں کے باہر پانی کھڑا نہ ہونے اور گاڑیوں کو صرف ایک بالٹی پانی سے دھونے کی تاکید کی گئی تاکہ پانی کا ضیاع نہ ہو۔ جہاں یہ ایک خوش آئند بات ہے۔ وہاں بدقسمتی سے اس منصوبہ کو عائد کرنے سے پہلے حکومت ملک کی سڑکوں، گلیوں اور سیوریج سسٹم کو دیکھنا بھول گئی۔ جس کا حال ناقابلِ بیان ہے۔ شہر کی ہر دوسری سڑک اور گلی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ سیوریج سسٹم کی بدحالی کے سبب گلیوں اور سڑکوں میں پانی بھرا رہتا ہے۔ عوام گھروں س ے پانی کو آنے سے تو روک لے گی لیکن آج کل برسات کے موسم میں گلیوں میں ناقص سیوریج سسٹم کے سبب پانی بھر جانے پر جرمانہ بھرنے کی ذمہ داری کسی کی ہو گی۔ میری حکومت سے اپیل ہے کہ مہربانی کر کے سڑکوں اور گلیوں کے سیوریج سسٹم کو ٹھیک کروایا جائے اور پھر کوئی غلطی کرتے تو اُسے جرمانہ کیا جائے۔ (رابعہ تسنیم، لاہور)