عمران خان کو سیالکوٹ، جھنگ اور فیصل آباد میں ناکام جلسوں کی ہیٹرک پر مبارکباد:مریم اورنگزیب

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کو سیالکوٹ، جھنگ اور فیصل آباد میں ناکام جلسوں کی ہیٹرک پر مبارکباد دیتی ہوں. عمران خان خالی کرسیوں کی طرح آپ کی گالی کی سیاست بھی مسترد ہو گی۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کو سیالکوٹ ، جھنگ اور فیصل آباد میں ناکام جلسوں کی ہیٹرک پر مبارکباد دیتی ہوں.عمران خان تین خالی پنڈال دیکھ کر شرم توآئی ہو گی.عمران خان خالی کرسیوں کی طرح آپ کی گالی کی سیاست بھی مسترد ہو گی۔