پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جائیگا

Jul 16, 2018 | 10:06

ویب ڈیسک

بلاوایو: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔

زمبابوے کے شہر بلاوایو کے کوئنز اسپورٹس کلب میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دن سوا 12 بجے مدمقابل ہوں گی، سیریز میں قومی ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔دوسرے ایک روزہ میچ کے لیے قومی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں اور فاتح ٹیم کو ہی برقرار رکھا جائے گا، کپتان سرفراز احمد کو آج کھیلے جانے والے میچ میں فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر اور عثمان خان کی خدمات حاصل ہوں گی۔

بلاوایو میں آج موسم خوشگوار ہے اور درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے اور پچ پر نمی کے باعث ابتدا میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم کے لیے مشکلات ہوسکتی ہیں اور پچ بولنگ کے لیے سازگار ہوگی۔

مزیدخبریں