گزشتہ سال کے دوران 10ہزارسے زائد غیرملکی سیاحوں نے پاکستان کادورہ کیا
اسلام آباد (اے پی پی) گذشتہ سال کے دوران 10ہزارسے زائد غیرملکی سیاحوں نے پاکستان کادورہ کیا اوراہم سیاحتی مقامات کی سیرکی۔سرکاری ذرائع کے مطابق سال 2017کے دوران ملک میں مجموعی طور پر10ہزار476غیرملکی سیاحوں کی آمد ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ سالوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ سال 2016 میں 9ہزار161، سال 2015میں 6ہزار474، اورسال 2014میں 5ہزار575غیرملکی سیاحوں نے پاکستان کادورہ کیا تھا ۔گلگت بلتستان کے علاقے دیوسائی راما، ہنزہ، عطاء آبادجھیل، وادی چترال ، سوات، کاغان ، مری اورگلیات غیرملکی سیاحوں کے پسندیدہ مقامات رہے ہیں۔