ملک کو بحرانوں سے نکالنے والے کو جیل میں ڈال دیا گیا: شیخ طارق رشید
ملتان (سپیشل رپورٹر) امیدوار این اے 155 شیخ طارق رشید و امیدوار پی پی 214 ملک آصف رفیق رجوانہ نے مختلف علاقوں میں الیکشن کے سلسلے میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے وطن کی خاطر بے مثال قربانی دیکر ثابت کر دیا کہ وہ وطن سے محبت کرتے ہیں اور میاں محمد نواز شریف نے ملک کو بحرانوں سے نکالا جس کی سزا انہیں جیل میں ڈال کر دی جا رہی ہے طاغوتی طاقتیں نہیں چاہتیں کہ میاں نواز شریف ملک کو ترقی کی جانب گامزن کریں مگر ہم نے 25 جولائی کو میاں نواز شریف کے حق میں فیصلہ دینا ہے تاکہ ان کی مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے اس دوران امیدواران نے شاہ فیصل کالونی میزبان رب نواز بلوچ یونین کونسل 68 میں حافظ محمد شکیل چوہدری مظفر یٰسین ملک آصف بوہنہ وقاص قریشی محسن سہو ملک اکرم ونیس اعجاز خان کونسلر ملک منظور بھٹی ملک جاوید بھٹی کے دفتر کا افتتاح کیا اور دیگرکارنر میٹنگ سے خطاب کیا تمام کارنر میٹنگ کے شرکاء نے ملک آصف رفیق رجوانہ اور شیخ طارق رشید کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔