انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ‘ ملتان کے دوسرے اننگز میں 3 وکٹوں پر 172 رنز
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) پی سی بی ریجنل انٹرڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ ملتان ریجن میں ملتان نے 3 وکٹوں پر 172 رنزبنالئے۔جنید اقبال 50 اور اطہر سعید 37 رنزبناکر پویلین لوٹے۔سیف الرحمٰن 40 اور احمد رشید 34 رنزبناکر وکٹ پر موجود ہیں۔ احتشام 2 اور محمد یاسر نے ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں خانیوال نے 283 رنز کے تعاقب میں 216 رنز پر اپنی پہلی اننگز مکمل کی تو ملتان نے 67 رنز کی برتری حاصل کی۔نجم عباس 80 ،آفتاب 45 ،محمد یاسر 32 ،منظر عباس 19 اور محمد عابد نے 18 رنزبنائے۔حاذق حبیب اللہ 6 احسن بیگ 2 اور فرحان علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔