ایشیائی کھیل اور ساؤتھ ایشین چیمپئن شپ کی تیاری‘ قومی فٹبال ٹیم بحران روانہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایشین گیمز اور ساوتھ ایشین چیمپیئن شپ کی تیاری کے لیے پاکستان فٹبال ٹیم بحرین روانہ ہوگئی۔ پاکستان اور بحرین کی ٹاپ فٹبال کلبوں کے درمیان چار پریکٹس میچز کھیلے جائیں گے۔ اس بات کا اعلان گزشتہ روز پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ڈائریکٹر ٹیکنیکل شہزاد انور، پی ایف ایف میڈیا منیجر شاہد کھوکھر اور قومی ٹیم کے غیر ملکی کوچ نے ٹیم کی کٹ کی لانچنگ تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ غیر ملکی کوچ انٹینیو نوگیرا کا کہنا تھا کہ میری تمام توجہ پاکستان ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے میں لگی ہوئی ہے۔ اس موقع پر پی ایف ایف کے ڈائریکٹر ٹیکنیکل شہزاد انور کا کہنا تھا کہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان ٹیم کی کٹ کی لانچنگ اس طرح کی جا رہی ہے۔ قومی ٹیم اپنے دورہ بحرین کی ٹاپ کلبوں کے ساتھ 20، 23، 26 اور 29 جولائی کو حار میچز کھیلے گی۔ وطن واپسی پر ایشین گیمز کی تیاری کے لیے تربیتی کیمپ کا اگلا مرحلہ 31 جولائی کو دوبارہ لاہور میں شروع ہو جائے گا جو ٹیم کی انڈونیشیا روانگی تک جاری رہے گا۔پی ایف ایف میڈیا منیجر شاہد کھوکھر کا کہنا تھا کہ فیڈریشن نے کھلاڑیوں کو کھیل کے موقاع فراہم کرنے کے ساتھ ان کی ایجوکیشن سکلز پر بھی کام شروع کر رکھا ہے۔ اس موقع پر پاکستان ٹیم کی ایشین گیمز اور ساوتھ ایشین چیمپیئن شپ تک کے لیے تین قسم کی یونیفارم متعارف کی گئی۔