سینیٹ قائمہ کمیٹی نیشنل فوڈ سیکورٹی ریسرچ کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا
سلام آباد (نامہ نگار) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی ریسرچ کا اجلاس (آج پیر ) کو گیارہ بجے پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر سید مظفر حسین شاہ کریں گے۔ اجلاس میں وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے گندم کی برآمدات کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی۔ چیئرمین کی اجازت سے وزارت کے مختلف امور کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔