نوازشریف نے خودکو احتساب کیلئے پیش کرکے منفرد مثال پیش کر دی: عامر سعید انصاری
ملتان (سپیشل رپورٹر) یونین کونسل 43 چاہ گہنے والا میں امیدوار این اے 156 میاں عامر سعید انصاری امیدوار پی پی 217 مسز چودھری عبدالوحید ارائیں کے الیکشن کے سلسلے میں کارنر میٹنگ منعقد ہوئی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار میاں عامر سعید انصاری نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف کی وطن واپسی کے استقبال میں لاکھوں کا مجمع امڈ آیا لوگ اپنے قائد کی ایک جھلک کے لئے بے تاب نظر آئے میاں محمد نوازشریف نے اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کرکے منفرد مثال قائم کر دی اور انشاء اﷲ عوام 25 جولائی کو اس ظلم جبر زیادتی کا ضرور بدلہ لیں گے اور مسلم لیگ ن کامیاب وہ گی اس موقع پر چودھری عبدالوحید ارائیں ملک ناصر بھٹہ ملک شفیق اقبال بھٹہ‘ عدنان ناصر‘ چودھری جاوید شیخ بشیر شریک تھے ۔